عمارت بنانے میں کئی ماہ لگتے ہیں لیکن گرانے میں صرف چند سیکنڈزلگتے ہیں۔ امریکی شہر اٹلانٹا میں پرانے ہوٹل کی عمارت کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں یہ ہوٹل چالیس برس پہلےتعمیر کیاگیا تھا۔ یہ عمارت بچوں
کی بہبود کے ادارے نے خریدی اور پرانی تعمیرکو گرانے کا فیصلہ کیا۔ عمارت کی بنیادوں اورمختلف جگہوں پرڈائنامائٹ نصب کیاگیا۔ ماہرین کی جانب سے اس پورے مرحلے کی نگرانی کی گئی۔ دھماکا ہوتے ہی پوری عمارت صرف 5 سیکنڈز میں زمین پر آگری اور ملبے کا ڈھیر بن گئی۔